سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کی طرف سے گھگھر پھاٹک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کراچی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملیر اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسکن ڈزیزز کے اشتراک سے سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کی زیر نگرانی انڈس پبلک اسکول گھگھر پھاٹک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسکن اسپیشلسٹ اور جنرل فزیشنز کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں
میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور 800 کے قریب مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا
میڈیکل کیمپ میں اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارسلان الاہی میمن ، جنرل فزیشنز ڈاکٹر غلام حسین بلوچ ، جنرل فزیشن ڈاکٹر معاذ اور ڈاکٹر محمد بخش ڈہانی نے مریضوں کی تشخیص کی

سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر قاضی شفیق نے ڈاکٹرز اور عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں
کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی بھی دی
علاقہ مکینوں نے سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا اور مطالبہ کیا کہ آئیندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں رہیں
اس موقعے پر سندھ نیوز پیپر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری رضوان شاہ، نسیم شیخ، دیدار سندیلو، عامر راٹھوڑ ، دلاور چنہ ، آغا طارق پٹھان ، عبد الستار جوکھیو ، صفدر چانڈیو ، جان محمد جانی ، ملک دوست محمد ، مزمل شاہ، بشیر احمد جونیجو، اعجاز علی سندیلو اور دیگر موجود تھے


