سردار ممتاز عباسی انقلابی کا دورہ ڈسٹرکٹ رحیم یار خان عباسی برادری کی اہم شخصیات سے انفرادی ملاقات
تحصیل صادق آباد اور تحصیل لیاقت احمد پور شرقیہ پور کلین سوئپ کریں گئے بہاولپور ڈویژن میں کسی بھی پارٹی کو ہاروانے یا جیتوانے کی صلاحیت صرف متحدہ اتحاد عباسیہ کے پاس ہے ترنڈہ محمد پناہ میں صحافیوں سے ملاقات میں خصوصی گفتگو
رحیم یار خان بیورو رپورٹ )
متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے سربراہ سردار ممتاز عباسی انقلابی کا ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کا دبنگ دورہ صادق آباد میں اہم سیاسی شخصیات سے انفرادی ملاقات عباسی برادری کی یکجہتی اتحاد کے لیے کردار ادا کرنے والوں کی ٹیم کو مزید وسیع کر دیا ہے سردار ممتاز عباسی انقلابی نے لیاقت پور تحصیل میں فروزہ ترنڈہ طالبانی سمیت مختلف جگہوں پر انفرادی طور پر تفصیلی دورہ کیا عباسی برادری کی اہم شخصیات سمیت سابق ممبران صوبائی اسمبلی یوسی چیرمین سابق ناظم صاحبان سے ملاقات کر کے عباسی برادری کا دوسری برادریوں سے اتحاد کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی جسکا باقاعدہ اعلان ڈیرہ نواب صاحب سے بہت جلد کیا جائے گا سردار ممتاز عباسی انقلابی نے کہا ہکہ صادق آباد لیاقت پور احمد پور شرقیہ کلین سوئپ کر رہے ہیں جبکہ بہاولپور سٹی کی نشست پر مکمّل گرفت حاصل کر چکے ہیں انہوں نے کہا ہکہ سندھ بھر کے جملہ حلقوں میں متحدہ اتحاد عباسیہ اس پوزیشن میں ہے کے ہم کسی بھی سیٹ پر کسی شخصیت یا پارٹی کو ہاروا یا جیتوا سکتے ہیں تمام حلقوں میں ہمارے فیصلہ کن ووٹ موجود ہیں چیف سردار معظم علی خان عباسی نواب آف بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی محسن ملت میاں عثمان عباسی انشاءاللہ ٹیم کے ساتھ کلین سوئپ کریں گئے گزشتہ روزہ ترنڈہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہکہ ہمارے سیاسی فیصلے ڈیرہ نواب صاحب پر ہونگے تاہم گراونڈ کی صورتحال ہم۔بنائیں گئے


