ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ہری پور(بیورورپورٹ )ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ریسکیو 1122 ہری پور نے ستمبر کے مہینے میں 227 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو سہولیات فراہم کیں ہیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد
ریسکیو 1122 ہری پور کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 16,720 کالز موصول ہوئی جن میں 10,188 غیر ضروری اور جعلی کالز تھیں۔
ریسکیو 1122 ہری پور نے ستمبر کے مہینے میں 142 میڈیکل، 72 روڈ ٹریفک حادثات، 07 آگ لگنے کے واقعات، 03 لڑائی جھگڑے اور 03 متفرق قسم کے واقعات میں مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 307 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 11 افراد انتقال کر گئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 99 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں۔
جن میں سے 33 ضلع کے اندر اور 66 ضلع سے باہر منتقلی کی ایمرجنسیاں شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع ہری پور کی عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔


