خیرپور میں میونسپل کمیٹی کی صفائی مہم ناکام
شہر بھر میں گندگی ،غلاظت کے ڈھیر ، نالیوں کاپانی سڑکوں پر تلاب کی شکل اختیار کرگیا
سکھر )ڈی ایم شیخ بیوروچیف( خیرپور میں میونسپل کمیٹی کی صفائی مہم ناکام۔ شہر بھر میں گندگی ،غلاظت کے ڈھیر ، نالیوں کاپانی سڑکوں پر تلاب کی شکل اختیار کرگیا میونسپل کمٹی خیرپور کے خاکروب شہر سے غائب بنگلوں پر کام کر رہے ہیں کچے ملازمین بھی غائب ان کی تنخوائیں کون کہا رہا ہے علم نہیں منگل کے روز میونسپل کمٹی خیرپور کے ملازمین اور کچے ملازمین نے احتجاج میا سندھ سنگھار میونسپل ورکرز یونین کے رہنما ثاقب مسیح کا کہنا تھا کہ سینٹری انسپیکٹر مون پٹھان ناجائز ملازمین کی تنخوائیں کاٹ رہا ہے جبکہ سینڑی ملازمین مہنے کے 30 دن ڈیوٹی کر رہے ہیں اس کے باوجود ملازمین کی تنخوائیں کاٹی جارہی ہیں کچے ملازمین الگ رو رہے ہیں کہ ان کی تنخواہ نہیں مل رہی ہے صحافیوں کی ایک ٹیم نے میونسپل کمیٹی خیرپور میں چیرمین سے ملنے گئے تو افیس میں نہ چیرمین نہ وائیس نہ ہی سی ایم او اور نہ ہی اکاونٹس افیسر موجود تھے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی آلائش کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے، شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بجائے افسران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں، تعلقہ میونسپل کمیٹی خیرپور کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے خیرپور کی آبادی کے لوگ اور سکول کے بچے آلودگی کے سبب مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کیمٹی کے خاکروپ ریڑھیوں کے ذریعے مخلتف جگہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر پھینک جاتے ہیں، ہسپتالوں کی آلائش، ردی اور شاپر وغیرہ کو آگ لگا کر چلے جاتے سارا دن دھواں کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری اور پھپھڑوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہیہیں جس سے لوگوں کا گھروں میں رہنا اور بچوں کا سکول میں پڑھنا محال ہو گیا ہے عوام نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزومر کورٹ ، میونسپل حکام اور ڈپٹی کمشنر خیرپور سے اپیل اور مطالبہ ہے کہ شہر کے مختلف محلوں علاقوں سے کوڑے کرکٹ کو جلد سے جلد اٹھایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں


