ہزارہ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات , انتخابات ودیہی ترقی ارشد ایوب نے مانسہرہ کا دورہ

حالیہ سیلاب سے ہزارہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات , انتخابات ودیہی ترقی ارشد ایوب نے مانسہرہ کا دورہ کیا اور حالیہ سیلاب سے ہزارہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر آبنوشی پختون یار خان ، ایم این اے گستا سپ خان اور ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل ، محکمہ بلدیات ٹی ایم ایز ، واسا ریسکیو اور سی اینڈ ڈبلیو کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر بلدیات کو سیلاب سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات، ریلیف و بحالی کے بارے میں مختلف محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ارشد ایوب نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ہدایت پر تمام صوبائی محکمے مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے جو علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں صوبائی حکومت ان علاقوں کے انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی یقینی بنائے گی صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سیلاب سے تمام محکموں کو ہونے والے نقصانات کا جلد احاطہ کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد بحالی کا مکمل کام کیا جائے گا ۔ سیلاب متاثرین کی ریلیف و بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے منتقل کر دیے ہیں ارشد ایوب نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبے کی سیلا ب متاثرین کی مدد کرنے پر صوبائی حکومت افواج پاکستان اور وفاقی حکومت کی شکر گزار ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے جان بحق ہونے والے ا فرا د کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے فی کس چار لاکھ روپے فراہم کرے گی جبکہ جتنے بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کا بھی ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سیلاب سے ابادیوں کو بچانے کے لیے بھی مستقل بندوبست کیا جائے گا تاکہ ابادیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے متعلقہ حکام کو نالوں کی صفائی پر ماہ باقاعدگی سے کرنے کی بھی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر آبنوشی نے میڈیا کو بتا یا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی علی آمین گنڈاپور کی سربراہی میں متاثرین سیلاب کی ہر
ممکن مدد کرے گی۔ تمام محکموں کو مربوط کاوشیں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کا محکمہ پانی کی سکیموں کی بحالی کا کام جلد شروع کردے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نالوں میں تجاوزات پھینکنے سے گریز کریں

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button