ہزارہ

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک شخص خود کو کیپرا کا انسپکٹر ظاہر کر کے مختلف ریسٹورنٹس سے مفت کھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک شخص خود کو کیپرا کا انسپکٹر ظاہر کر کے مختلف ریسٹورنٹس سے مفت کھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ کیپرا اس دھوکہ دہی کی شدید مذمت کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ کیپرا میں ایسا کوئی شخص ملازم نہیں ہے۔

کیپرا نے اپنے کسی بھی افس   ر یا اہلکار کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ ریسٹورنٹس یا کسی بھی کاروباری ادارے سے مفت خدمات یا فوائد حاصل کرے۔ اس قسم کا رویہ غیرقانونی، غیر اخلاقی ہے اور ادارہ اس قسم کے حرکات کی سختی سے مذمت کرتاہے اور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تمام ریسٹورنٹس اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے کسی بھی جعل ساز شخص کے بارے میں فوری طور پرکیپرا کے واٹس ایپ نمبر 03331421423 پر اطلاع دیں۔

کیپرا شفافیت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر مکمل یقین رکھتا ہے اور اپنے نام کا ذاتی مفاد کے لیے غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button