خلوص ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ویلفیئر ٹرسٹ سلائی ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

خلوص ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام نروڑ واہگہ میں ویلفیئر ٹرسٹ سلائی ٹریننگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خواتین کو ہنرمند بنانے کے اس اقدام کو سراہا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عبدالرزاق تھے۔ اس موقع پر خلوص ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں صدر رانا محمد شفیق، چیئرمین چوہدری فرحان میو، سینئر نائب صدر ندیم اعوان، ڈپٹی چیئرمین ملک طارق اعوان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف، فنانس سیکرٹری زبیر جمیل میو، جوائنٹ سیکرٹری جمیل مہر، سرپرستِ اعلیٰ فوجی نظیر اور سر شکیل، نائب صدر شکیل پڈے، جبکہ دیگر فعال اراکین میں میاں مقبول، رانا محسن، میاں نعمان، رانا گلفام، کاشف لکی، بلال، سردار رانا عبدالمالک، کامران نمبردار، رانا پرویز، رانا سیف اور سلیم اعوان شامل تھے۔ مہمانِ خصوصی چوہدری عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

خواتین کو بااختیار بنانا معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور خلوص ویلفیئر سوسائٹی کا یہ قدم قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تربیتی مراکز نہ صرف خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ خود کفالت کے عمل کو فروغ دیتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سوسائٹی کے تمام عہدیداران کی سماجی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹریننگ سینٹر علاقے کی خواتین کے لیے باعزت روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔



