حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن اوٹھو کی منظوری کے بعدمینیجر ایس اینڈ آئی سہیل احمد شیخ نے بطور سپرینٹینڈنگ انجینیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کااضافی چارج سنبھال لیا۔ حیسکو ترجمان
حیدرآباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکوچیف ایگزیکٹیوآفیسر محمد روشن اوٹھوکی منظوری کے بعد ڈی جی ایچ ار ایڈمن شفیق احمد میمن نے سپرینٹینڈنگ انجینیئر کی خالی جگہ پراضافی چارج کا پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق مینیجر ایس اینڈ آئی سہیل احمد شیخ نے بطور سپرینٹینڈنگ انجینیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کااضافی چارج سنبھال لیا،حیسکو کے سنیئر افسران نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، اس
موقع انہوں نے کہا کہ حیسکوکی بہتری کے لیئے اور صارف دوست سروس پالیسی کے مطابق اپنی محنت اور لگن سے مکمل ایمانداری کے تحت فرض شناسی سے کام کریں گے، تمام آپریشن سب ڈویزن، ڈویزن اور سرکل افسران وتکنیکی عملے کو بھی ہدایات ہیں کہ وہ سب حیسکو کی ترقی کے لئے کام کریں، اس موقع پرمینیجر(ایم ایم) شاہد داؤد پوتہ، ڈپٹی مینیجر (پی ڈی سی)غلام سرور اننڑ، قاسم آباد ڈویژن اور صدر سب ڈویژن سے
تعلق رکھنے والے اسٹاف اور محمد صادق کبر ڈپٹی منیجر (پی آر) حیسکونے مبارک دی ہار پہنائے اجرک پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی نیک خواہشات اور مکمل تعاون کا بھی اظہار کیا۔ترجمان حیسکو


