ہزارہ
حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات میں مفت درسی کتب کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

خوشاب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک سرفراز احمد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات میں مفت درسی کتب کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویئر ہاؤس خوشاب میں ای سی سی ای فیز تھری کے سکولوں میں ورک بکس کی تقسیم کا آغاز کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر ، اے ای او محمد عبید اللہ اور اے ای او طاہر امیر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وئیرہاوس آمد پر ویئر ہاؤس انچارج محمد اکبر ساقی اور ان کی ٹیم نے معزز مہمانان گرامی کا پرجوش استقبال کیا۔


