ہزارہ

جہلم مخدوم حسین چوہدری سے *جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس*

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ مورخہ 23 اگست 2025 بروز ہفتہ 12:00 بجے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ کی زیرِ صدارت جہلم چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت شریف پڑھی گئی جن کا شرف ڈیٹا مینجر ابرار الحق صاحب کو حاصل ہوا،

اجلاس میں جون اور جولائی 2026 کی مالی رپورٹ پیش کی گئی جس کے لیے ہاؤس میں موجود 17 ارکان میں سے 10 ارکان نے حق میں منظوری دی۔

 

اجلاس میں AGM اور ممبرشپ فیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

میٹنگ کے شرکاء میں نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی، ایگزیکٹو ممبران میں احتشام علی کیانی، الحاج عزیز احمد چوہدری، چوہدری سہیل عزیز،راجہ فرخ توقیر، مخدوم حسین چوہدری، مامون مصطفیٰ بٹ، محمد اکرام، محمد ندیم خان، محمد ریحان ارشد، محمد ضیغم عرفان، نعیم اختر چشتی، قمر بن یونس، شیخ عادل احسان، راجہ شہزاد احمد اور تنویر انور قریشی شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button