قومی

جہلم بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چائنہ ایورسٹ ایکسپو کمپنی کے درمیان بزنس کی ترقی کے لیے ایک MOU پر دستخط کیے گئے

جہلم بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چائنہ ایورسٹ ایکسپو کمپنی کے درمیان بزنس کی ترقی کے لیے ایک MOU پر دستخط کیے گئے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ اور چائینز آفشل کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت چائنہ کی فرم جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو دنیا بھر میں اس کمپنی کے تحت ہونی والی صنعتی نمائش میں شرکت کی دعوت اور سہولت فراہم کرے گی جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی کمپنی سے معاہدہ کرنے پر صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ کی اس کاوش کو جہلم کے کاروباری حلقوں نے سراہا ہے معاہدے کے موقعہ پر سنئیر نائب صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مخدوم حسین چوہدری سابق ایگزیکٹیو ممبر حافظ مقصود شفیق سابق ایگزیکٹیو ممبر زاہد عمران چوہان حاجی اسماعیل اور ڈپٹی سیکرٹری جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری وقار احمد شیخ بھی موجود تھے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button