ہزارہ

جھوٹی ایف آئی آر خارج حاجی دلدار حسین کی طرف سے پولیس، وکلا اور میڈیا کا شکریہ

چکوال جھوٹی ایف آئی آر خارج حاجی دلدار حسین کی طرف سے پولیس، وکلا اور میڈیا کا شکریہ ڈھڈیال کی معروف سماجی شخصیت حاجی دلدار حسین کے خلاف مورخہ 20 اپریل 2025 کو درج کی گئی ایف آئی آر کو چکوال پولیس کی موثر اور غیر جانبدارانہ تفتیش کے بعد خارج کر دیا گیا۔ حاجی دلدار حسین نے اپنے وکیل، سابق صدر چکوال بار ایڈووکیٹ ندیم اقبال کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔پریس کانفرنس میں حاجی دلدار حسین نے واضح کیا کہ ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی، بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد الزامات پر مشتمل ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی، جس کا مقصد صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔ مگر چکوال پولیس نے تمام حقائق کا بغور جائزہ لیتے ہوئے دیانتداری سے تفتیش کی اور سچ کو سامنے لا کر ایف آئی آر کو خارج کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ضمیر حسین، تفتیشی افسر عدیل شہزاد، ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی میڈم سارہ، ایس پی انوسٹی گیشن ساجد محمود گوندل اور ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو ان کی فرض شناسی، قانون پسندی اور غیر جانبدار رویے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔حاجی دلدار حسین نے چکوال کے میڈیا کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کیس میں کسی دباؤ کے بغیر حقائق پر مبنی مثبت کردار ادا کیا اور سچائی کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والی مدعیہ کے خلاف ڈی پی او چکوال کے احکامات پر ایف آئی آر درج کرنا اس مقدمہ کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے اس اقدام کے بعد آئندہ کسی باعزت شہری کی کردار کشی کا یہ غلط طریقہ دوبارہ نہ اپنایا جا سکے گا ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر حاجی دلدار حسین نے کہا کہ عدالت، قانون اور پولیس پر مکمل اعتماد ان کی سچائی کی بنیاد ہے، اور یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر تحقیق شفاف ہو تو سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button