جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ بار کے الیکشن برائے سال26 -2025ء میں صدارتی امیدوار چوہدری شرافت علی ناہرہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ماضی کی طرح ان شاءاللہ جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہی جیتیں گے۔ بابائے جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ھاؤسینگ سوسائٹی فیز ون میں چوھدری افتخار احمد بھٹی چیف ایگزیکٹو بروسٹرز گوجرانوالہ کی طرف سے چوھدری شرافت علی ناہرہ ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی گوجرانوالہ کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے مرکزی اکابرین کے علاوہ معززین چوھدری محمد رضوان گورائیہ ، چوھدری بابر شہباز گوندل ، حاجی چوھدری ریاض احمد بھٹی، چوھدری عبدالرحمن جٹ ، چوھدری آصف جاوید جٹ ، چوھدری وقار احمد بھٹی ، چوھدری کیف اللّٰہ جٹ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کی آمد پر بابائے جٹاں مولوی محمد خالد جٹ کے پوتوں محمد روحان بھٹی ، محمد ریحان بھٹی ، محمد ابراھیم بھٹی اور محمد ابوبکر جٹ نے لازوال مخلصانہ محبتوں بھری عقیدت کے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پر جوش استقبال کیا ۔اس موقع پر جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے عہدیداران نے بابائے جٹاں مولوی چوھدری محمد خالد جٹ بانی کی قیادت میں چوھدری شرافت علی ناہرہ کی غیر مشروط طور پر مکمل حمایت, سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کیا ۔ مزید شیر جٹاں چوھدری طارق محمود جٹ صدر ، چوھدری ریاض احمد گوندل چیئرمین ، چوھدری حاجی ارشاد اللّٰہ سراء سرپرست ، چوھدری محمد حسین ورک سرپرست ، چوھدری غفار احمد چیمہ وائس چیئرمین آف غوث فلنگ اسٹیشن واپڈا ٹاؤن ، چوھدری غلام سرور ورک وائس چیئرمین ، چوھدری شاھد عمران وڑائچ سینئر نائب صدر ، چوھدری جاوید احمد بوبک جنرل سیکرٹری ، چوھدری ناظم علی بوبک ایڈووکیٹ صدر وکلاء ونگ ، چوہدری ایم فاروق انجم بھٹہ میڈیا کوآرڈینیٹر اور چوھدری عمران اکبر چہل لمبڑ دار نے اظہار خیال کرتے ھوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا جو ان شاء اللہ شرافت علی ناہرہ کی کامیابی کا پیش خیمہ ھوگی۔ مہمان خصوصی چوھدری شرافت علی ناہرہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرکے مجھے جو عزت دی ھے ان شاء اللہ ساری عمر آپ لوگوں کا مقروض رہوں گا۔کامیابی کے بعد اپنے وکلاء اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا۔ آخر میں میزبان چوھدری افتخار احمد بھٹی نے اپنے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ھوئے جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے فیصلہ کی تائید کرتے ھوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ یاد رھے پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوھدری جاوید احمد بوبک اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں ادا کرکے ماحول کو گرمائے رکھا ۔۔


