قومی

جمیل الرحمن قریشی کی زیر صدارت سرکل گلیات کا خصوصی اجلاس، امن و امان اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ایس ڈی پی او مہتاب نزیر، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کی شرکت، سیاحتی مقامات پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ پر زور


سرکل گلیات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایس پی حویلیاں کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او گلیات مہتاب نزیر، سرکل گلیات کے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور مختلف چوکیات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنانا، جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینا اور پولیس کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

اجلاس کے آغاز میں سرکل گلیات کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے اپنے اپنے تھانہ جات کی کارکردگی، درج شدہ مقدمات، زیر تفتیش کیسز، اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں اور حالیہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی تفصیلات پیش کیں۔ ایس پی نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خصوصاً گلیات کے سیاحتی مقامات پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت اور منظم بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button