جماعت اہل سنت پاکستان اج 9 مئی جمعۃ المبارک کو یوم دفاع وطن اور استحکام پاکستان کے طور پر منا رہی ہے
ملک بھر سمیت ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کہ علماء و مشائخ اور خطباء کرام کو نماز جمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں میں افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جاۓ گا اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی اپیل

اسلام آباد /لاھور/ملتان/فیصل آباد جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری،
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صوبائی امیر پنجاب پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلی پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور صوبائی ترجمان پنجاب صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علماء و مشائخ عظام اور خطباء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعۃ المبارک کے موقع پر افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں جنکی انتھک کاوشوں اور بے مثال قربانیوں سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ۔انہوں نے کہا کہ اس نازک موقع پر نماز جمعہ کے اجتماعات میں افواج پاکستان اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ ان رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اہل سنت اج 9 مئی کا دن یوم دفاع وطن اور استحکام پاکستان کے طور پر منارہی ہے۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے ان رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریخی میں مساجد اور مدارس اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ہماری قومی غیرت و حمیت کو للکارا ہے اس نازک مرحلے میں پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم دشمن کو اس کے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہماری بہادر نڈر فوج نے حسب روایت دشمن کی جارجیت کا بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور جارجانہ اقدامات سے حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے پوری قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے اور پوری قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے لیے دعا گو ہے۔


