ہزارہ

جامعہ قمر الاسلام مٹھہ ٹوانہ میں تقریب رونمائی بسلسلہ فتاویٰ چشتیہ منعقد ھوئی ۔جس میں کثیر تعداد میں علماءے کرام اور طلباء نے شرکت کی

خوشاب جامعہ قمر الاسلام مٹھہ ٹوانہ میں تقریب رونمائی بسلسلہ فتاویٰ چشتیہ منعقد ھوئی ۔جس میں کثیر تعداد میں علماءے کرام اور طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پروفیسر سعید،مولانا نبی بخش،مفتی جان محمد مصطفائی اور مفتی محمد جاوید نے فتاویٰ چشتیہ شائع کروانے پر شیخ الحدیث و التفسیر ، علماء کے استاد جناب مفتی اصغر علی سیالوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ آج کل کے مادی دور میں ان جیسے علماء کرام کی ھی بدولت دین متین کی آبیاری جاری ھے اور یہی علماء حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو پوری دنیا میں پھیلانے میں مصروف عمل ھیں،اس موقع پر مفتی اصغر علی سیالوی نے پروفیسر سعید کو فتاویٰ چشتیہ کی جلد پیش کی جبکہ اس موقع پر انجمن غلامان مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اشفاق ماھل،مولانا غلام مصطفیٰ اور دیگر بھی موجودتھے۔ شرکاءے تقریب نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اظہار اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button