گلیات !(بیورو چیف)تھانہ بگنوتر کی حدود نملی میرا ویلج کونسل 1 میں نامعلوم افراد کی طرف سے پہاڑوں پر لگائی جانے والی آگ نے محمد طارق نامی شخص کے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے پورا مکان اور اس میں رکھا ہوا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جس سے غریب شخص کا لاکھوں روپے کا
نقصان ہو گیا گھر کے مکین سردی کے موسم میں پہاڑوں سے شہر میں عارضی منتقل ہوئے تھے مکان غیر آباد ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آج یو۔سی نتھیا گلی کے گاؤں کنڈلا میں بھی ایک غریب شخص کی سردی کے موسم کے لیے اکٹھی کی گئی لکڑیاں بھی اسی طرح آگ کی زد میں آ کر جل گئی تھی۔۔
گلیات میں ائے روز شرپسند عناصر کی طرف سے پہاڑوں پر آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہر سال کروڑوں روپے

مالیت کے درخت اور پودے جل جاتے ہیں اور ہر سال قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی کڑوی پھکی دی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے مسکن بھی جل جاتے ہیں اور ساتھ ہی زیادہ ترجنگلی حیات اور قیمتی جڑی بوٹیاں بھی جل جاتی ہیں ۔جنگلی حیات کی زندگیوں ، درختوں اور پودوں کی تباہی کے مجموعی طور پر ہم سب ذمہ دار ہیں۔کسی بھی جگہ پر لگنے والی آگ لگنے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوتی اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات یا آگ لگانے والے کو پکڑنے کے لیے ہم عملی طور

سامنے آتے۔ پہاڑی علاقوں میں مال مویشیوں کی کمی کے باعث پہاڑوں سے گھاس بھی نہیں کاٹا جاتا اب تو نوبت یہاں تک پہنچ ائی ہے کہ گاؤں کی زمینوں سے بھی کوئی گھاس کاٹنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔جس کی وجہ سے پہاڑوں یا ابادیوں میں لگنے والی اگ بہت تیزی سے پھیل جاتی ہے جس پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے پہاڑی علاقوں میں تنگ سڑکیں اور بعض علاقوں میں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں بھی نہیں پہنچ پاتی خشک سالی سے اس موسم میں پانی کی بھی شدید قلت ہوتی ہے اگر کہیں آگ لگ جاتی ہے تو اسے بجھانے کے لیے پانی تک دستیاب نہیں ہوتا۔ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس سے قبل پہاڑوں جنگلوں یا آبادیوں میں آگ لگانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔جب تک پہاڑوں پر آگ لگانے والے ظالموں کے خلاف کاروائی نہیں ہوگی ہر سال اس سیزن میں اسی طرح آگ لگتی رہے گی اور نہ جانے کتنے غریبوں کا ناحق نقصان ہوتا رہے گا۔ میری ضلعی انتظامیہ اور مختلف تھانہ جات کے ایس۔ایچ۔او صاحبان جن کی حدود میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں سے اپیل ہے کہ انتظامیہ اگ لگنے والی جگہ پر فورا پہنچے اور آگ لگانے والے عناصر کو تلاش کرکے قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں مقامی کمیونٹی عام کردار ادا کر سکتی ہے وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور آگ لگانے والے شر پسند عناصر کی نشاندہی کرے۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین


