ہزارہ

*تورغر میں قیام امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں عوام اور پولیس کا اہم کردار ہے، ناصر محمود ستی*

*جونیئر رینک ملازمین محنت کرکے اعلی عہدوں پر بھرتی کیلئے مقابلہ کے امتحانوں میں حصہ لیں، ڈی آئی جی ہزارہ*

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ضلع تورغر دورہ کے موقع پر پولیس دربار اور ڈی آر سی ممبران و مشران سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے تورغر پولیس ہیڈ کواٹر میں منعقدہ پولیس دربار میں بطور پر پولیس کمانڈر شرکت کی جس میں ضلع تورغر کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی، اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے پیش کیئے ڈی آئی جی ہزارہ نے دربار میں ملازمین کے مسائل سننے کے بعد انکو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ضلع تورغر کی پولیس بہادر اور ایماندر پولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل ہے جہاں سے کبھی کوئی بھی کرپشن کی شکایت موصول نہیں ہوئی اور کرپشن کرنیوالوں کو محکمہ پولیس میں ہرگز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن مسائل میرٹ اور محکماانہ قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کیئے جائیں گے کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ آپ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا مشن بنائیں۔تورغر پولیس ہیڈ کواٹر میں تعمیراتی کام کے حوالے سے اعلی حکام سے خط و کتابت کی جائے گی تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام مکمل ہوجائے تاکہ آپکو بہترین رہائشی بلڈنگ اور دفاتر مہیا ہوسکیں۔ جونیئر رینک کے ملازمین اپنی تعلیمی قابلیت کو بروئے لاکر محنت کرکے اعلی عہدوں پر بھرتی کیلئے مقابلہ کے امتحانوں میں حصہ لیں۔ ہل الاؤنس کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اعلی حکام کو گزارشات بھیجو ں گا۔ دربار کے اختتام پر ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ اور ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز نے تورغر پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ کو شیلڈ پیش کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے تورغر ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران اور مشران علاقہ سے بھی ملاقات کی انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو تورغر دورہ پر خوش آمدید کہا اور ڈی آر سی اور علاقہ کے پولیس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تورغر میں جو قیام امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں عوام اور پولیس کا اہم کردار ہے۔ تورغر کے لوگوں نے کسی بھی ملک دشمن عناصر کا ساتھ نہیں دیا جو قابل تحسین بات ہے۔ڈی آر سی کو مزید فعال اور مضبوط بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جلد از جلد ڈی آر سی کو خوبصورت دفتر بناکر دیا جائے گا۔ ڈی آر سی کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے کیئے گئے فیصلوں پر قانونی تقاضوں کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا۔ امید ہے جسطرح ماضی میں تورغر کی عوام نے دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کیخلاف جاری جنگ میں اپنی فورسسز کا ساتھ دیا مستقبل میں بھی اس کاوش کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button