
ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمر جنسی سروس پنجاب ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ نوجوان نسل سے ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔صدر ایپسما شمالی پنجاب اور ڈائریکٹر ایمز ایجوکیشن سسٹم ابرار احمد خان کی تعلیمی شعبہ کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمر جنسی سروس پنجاب
ضیاء اللہ شاہ نے ایمز ایجوکیشن سسٹم نیوسکیم موہن پورہ کی سالانہ سپورٹس ایونٹ کے موقع پر اپنے کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں سابقہ وائیس چیئرمین یونین کونسل 36 گلفراز خان جدون ، یوتھ کونسل 36 کے چئیرمین چوہدری ثاقب، ڈینگی و پولیو کی ہیلتھ انچارج مسز تنزیلہ شفیق اور ںچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کمنٹری کے فرائض عاطف عزیز سیکرٹری جنرل ایپسما ٹیکسلا کینٹ نے انجام دیے ۔ اس موقع پر سکول کے ننھے بچوں اور بچیوں نے ڈرل انسٹرکٹر محمد فتح خان کی نگرانی میں خوبصورت پی ٹی شو پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا اور داد سمیٹی۔ ادارے کے طلبا وطالبات کے مابین مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ سب سے زیادہ مقابلے طارق ہاؤس نے جیتے اور پہلی پوزیشن کا حقدار ٹھہرا ۔ دوسری پوزیشن خالد ہاؤس اور قاسم ہاؤس کے حصہ میں آئی ۔ ضیاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں بچوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہوا ہے۔ انھیں کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ تقریب سے گلفراز خان جدون ،چوہدری ثاقب اور تنزیلہ شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمز ایجوکیشن سسٹم راولپنڈی کا ایک عظیم تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں کی تعلیم اور تربیت دونوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ عرصہ دراز سے یہ ادارہ اہل علاقہ کے مکینوں کے لیے تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


