تحصیل غازی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، پرچم کشائی اور واک کا انعقاد
غازی یومِ یکجہتی کشمیر 2026 کے موقع پر تحصیل غازی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب، تحصیل چیئرمین غازی، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تحصیل میونسپل آفیسر غازی نے کی۔تقریبات کا باقاعدہ آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا، جس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔بعد ازاں ٹی ایم اے کمپلیکس غازی سے یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اظہار کیا۔ واک کے اختتام پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، مقامی پولیس، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔


