تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی و صدر ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ عزیر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کے کامیاب کنونشن اور چیف آف آرمی اسٹاف کے تاریخی خطاب پر حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےانکے ویژن کی مکمل تائید کی اور اس کنونشن کو پاکستانی کمیونٹی کے لئے خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیا، (شفیق جان درانی، عزیرشاہ )
کراچی تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی اور صدر ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ عزیر شاہ نے اوور سیز پاکستانیوں کے کامیاب کنونشن اور چیف آف آرمی اسٹاف کے تاریخی خطاب پر حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کنونشن میں موجود جس بھی اوورسیز پاکستانی سے بات ہوئی اس نے آرمی چیف کے پر اثر خطاب اور انکے ویژن کی مکمل تائید کی اور اس کنونشن کو پاکستانی کمیونٹی کے لئے خوش آئند اور حوصلہ افزا قرار دیا
عزیر شاہ نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی اپنے وطن کا حقیقی سفیر ہے جو اپنی مثبت سوچ اور جزبے سے پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی وطن عزیز کی عزت و وقار کی سربلندی کے لئے بھرپورکردار کر رہے ہیں۔محنت،محبت اور مختلف بر اعظموں میں خدمات ہی ہمارے قومی تشخص کی اصل طاقت ہیں۔ ہم سب متحد ہو کر ایک مضبوط پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں۔ایک نظریہ ایک آواز ایک قوم کوئی بھی مخالف قوت نہ ہمارے عوام کو کمزور کرسکتی ہے اور نہ ہمارے اتحاد کی روشنی کو مدہم، پاکستان مضبوط اور ناقابل شکست ہے اور وقار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
تحریک جوانان پاکستان کا ویژن بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور ایک قوم بن کر پاکستان میں عدالت، کفالت اور حفاظت کے نظام کا نفاذ ہے کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا ہے اور پاکستان ہم سب کی آن، شان اور جان ہے ۔


