تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، اسد قیصر شریک
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، اسد قیصر شریک
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی موجود ہیں
ملاقات میں بی این پی کے راہنما ساجد ترین، اسد نقوی، ترجمان تحریک تحفظ آئین اخونزادہ حسین بھی موجود
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ بھی شریک
اسد قیصر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پیغام نیشنل پارٹی کی قیادت کو پہنچایا
ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت
ہمارا ایک نکاتی ایجنڈہ ہے ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ اسد قیصر
قانون کی حکمرانی نے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسد قیصر
ملک میں پارلیمنٹ کو بالادست کرنا ہوگا۔ اسد قیصر
عدلیہ کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ اسد قیصر
انتخابات میں کامیاب ہونے والی حقیقی قیادت کو پارلیمنٹ میں لانا ہوگا۔ اسد قیصر
اپوزیشن کی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس طرح سے ملک کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے نہیں چل سکتا۔ اسد قیصر
ہماری مولانا فضل الرحمن سمیت ہم خیال جماعتوں سے ملاقات ہوئی۔ اسد قیصر
ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوئی تو یہ ملک نہیں چل سکے گا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان
بانی چئیرمین نے پیغام دیا ہے کہ یہ جتنا چاہیے ظلم کر لیں میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔ عمر ایوب خان
ہماری جدوجہد ملک میں حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔ عمر ایوب خان
جمہوریت میں پارلیمنٹ کو بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔ عمر ایوب خان
بلوچستان اس وقت شدید سیاسی مسائل کا شکار ہے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ
بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر مالک بلوچ
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ
پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا۔ ملک میں اس وقت آئین معطل ہے۔ اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے۔ اسد قیصر
۸ فروری کو الیکشن چوری کیا گیا۔ عوام کا اعتماد موجودہ نظام سے اٹھ رہا ہے۔ عمر ایوب خان
نیشنل پارٹی کی قیادت نے اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی میں بات رکھی جائے گئی اور جو فیصلہ ہوا وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر مالک بلوچ


