قومی
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
5 کاروائیوں میں 331 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1.9 کلو آئس برآمد۔
جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد کے قریب 5 ملزمان سے 282 کلو چرس برآمد۔
جیوانی گوادر کے قریب سے 30 کلو چرس برآمد۔
کلمہ چوک چنیوٹ میں ملزم سے 12 کلو چرس برآمد۔
ایم ون اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 6 کلو ہیروئن برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایک کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*


