بجلی چوروں کے خلا ف گھیرا تنگ حیسکو انتظامیہ کا ڈی ایس یو کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری
، ریجن بھر میں 282غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے گئے، 24عدد الیکٹرک میٹر اتار لئے گئے، 1425میٹرپی وی سی قبضے میں لے لی گئی، جبکہ واجبات کی مد میں 41لاکھ80ہزار سے زائد کے وصولی کی گئی۔ حیسکو ترجمان۔

حیدرآباد حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کی ہدایت پر حیسکو انتظامیہ کی ڈی ایس یو کی مدد سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،گاڑی کھاتہ، ٹنڈوالہیارII-، حسین آباد، سٹیزن کالونی، پریٹ آباد، تلہار، ٹھٹھہ، کھپرو، اور ہیرآبادمیرپور خاص میں کارروائیاں،تفصیلات کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں آپریشن سرکل حیدر آباد کی ڈویژن گاڑی کھاتہ میں ایکسین ظفر علی سولنگی کی سربراہی میں سب ڈویزن گاڑی کھاتہ کے علاقہ حر محلہ، ایکسین ٹنڈو الہیار اشفاق علی بھٹی کی سربراہی میں سب ڈویزن ٹنڈالہیارIIکے علاقے ٹنڈوالہیار میں، ایکسین لطیف آبادIIسید عاقب عباس شاہ کی سربراہی میں سب ڈویزن حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4اور ایکسین قاسم آبادغلام فاروق تنیو کی سربرا ہی میں سب ڈویزن سٹیزن کالونی کے علاقے بسمہ اللہ ٹاؤن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری 204غیر قانونی کنیکشن منقطع865 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی2الیکٹرک میٹر اتار لئے گئے، جبکہ واجبات میں سے16لاکھ35ہزار سے زائد ریکورکیے گئے ہیں، اسی طرح سرکل لاڑ کی ڈویزن پھلیلی میں ایکسین صلاح الدین شیخ کی سربراہی میں پریٹ آباد کے علاقے پریٹ آباد میں، ایکسین ٹھٹھہ راجہ عبدالرب کی سربراہی میں سب ڈویزن ٹھٹھہ کے علاقے ٹھٹھہ سٹی میں،ایکسین بدین وسیم احمد کورائی کی سربرا ہی میں سب ڈویزن تلہار کے علاقے راجو کھانانی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری66غیر قانونی کنیکشن منقطع310 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی،19عدد الیکٹرک میٹر اتار لئے گئے، جبکہ واجبات میں 22لاکھ 90ہزارسے زائد ریکورکیے گئے ہیں، اسی طرح سرکل نواب شاہ کی ڈویزن سانگھڑ میں ایکسین طارق ندیم جاٹ کی سربرا ہی میں سب ڈویزن کھپرو کے علاقے دھلیارمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران3الیکٹرک میٹر منقطع اور90میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ قبضے میں لے لی گئی جبکہ واجبات کی مد میں 1لاکھ35ہزار سے زائد کی رقم ریکور کی گئی،اسی طرح سرکل میرپور خاص کی ڈویزن میرپور خاص میں ایکسین علی رضا بھٹی کی سربراہی میں سب ڈویژن ہیر آباد کے علاقے ماروی ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران12 غیر قانونی کنکشن اور160میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ قبضے میں لے لی گئی جبکہ واجبات کی مد میں 1لاکھ 20ہزارسے زائد کی رقم ریکور کی گئی،واضح رہے کہ حیسکوچیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائیں، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، اور صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لیے اعلانات کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گیں، بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بھرپور آئیں اور اپنے جائز مسائل حل کرائیں، اسکے ساتھ ساتھ عوام کو چاہئے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرفیض اللہ ڈاہری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکوایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔ آپ کے تعاون کے متمنی حیسکو۔


