باجوڑ میں دہشتگرد حملہ: 11 جوان شہید، چیک پوسٹ شدید نشانہ
افغان دہشتگردوں کی جانب سے بارودی گاڑی حملے کے بعد جھڑپ، سیکورٹی فورسز کی قربانی

باجوڑ کے علاقے میں افغان دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر خودکش گاڑی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ یہ اطلاع پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، دہشتگردوں نے ماضی کی طرح بارودی گاڑی کو چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے لیے استعمال کیا، جس کے بعد علاقے میں مسلح تصادم ہوا۔ شہداء کی تعداد میں اضافہ اور زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا اور مزید خطرات سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔ مقامی انتظامیہ اور فوج نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں فوری اطلاع دیں تاکہ مزید انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
اس واقعے نے ایک بار پھر سیکیورٹی چیلنجز کی سنگینی کو ظاہر کیا اور ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
رپورٹ: عبدالمومن



