قومیویڈیوز

کراچی؛ سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگی آگ، 8 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف، تاحال کوئی جانی نقصان نہیں

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے لمحوں میں فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 6 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لیے روانہ کیے گئے تھے، لیکن آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد اب 8 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کیماڑی پولیس کے مطابق، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مسلسل آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ آتشزدگی ڈٹرجنٹ بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل میں لگی، جس میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا، جس کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فیکٹری کے اردگرد حفاظتی اقدامات بھی کر رہی ہیں تاکہ آگ دیگر صنعتی یونٹس تک نہ پہنچے۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آگ کے مقام کے قریب نہ جائیں اور ریسکیو ٹیموں کو کام کرنے کا موقع دیں۔ فیکٹری کے اندر کسی شخص کے پھنسے ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مزید معلومات اور تازہ ترین خبریں واٹس ایپ چینل کے ذریعے دستیاب ہیں۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button