ہزارہ

ایگزیکٹو باڈی ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ کی چین میں منعقدہ 16 ویں چائنہ ساؤتھ ایشیاء بزنس فورم میں سید صفدر زمان شاہ نے پاکستان سے سارک چیمبر کی نمائندگی کی

ہری پور (وحیداحمد سے)ایگزیکٹو باڈی ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ کی چین میں منعقدہ 16 ویں چائنہ ساؤتھ ایشیاء بزنس فورم میں سید صفدر زمان شاہ نے پاکستان سے سارک چیمبر کی نمائندگی کی، کانفرنس میں صدر سارک چیمبر اور دیگر ممالک کے سارک نمائندوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس کے بانی ممبر و سارک چیمبر کے ایگزیکٹو باڈی ممبر سید صفدر زمان شاہ نے چین کی میزبانی میں چین میں منعقدہ 16 ویں چائنہ ساؤتھ ایشیاء بزنس فورم، 7ویں چائنہ ساؤتھ ایشیاء ایکسپو، اور 27 ویں چائنہ کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر و دیگر تقریبات میں شرکت کی چین پہنچنے پر چینی بزنس کمیونٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا پاکستانی وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ اکرم، حناء منصب خان چیئر پرسن وویمن سارک چیمبر، سیکرٹری جنرل سارک چیمبر ذوالفقار بٹ، سیکرٹری جنرل فیڈریشن آف پاکستان طیب گوڈیل و دیگر شامل تھے ایگزیکٹو باڈی ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ نے کہا کہ چین کی جانب سے بزنس کانفرنس، ایکسپو اور کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں سارک ممالک کے نمائندوں نے بھرپور حصہ لیا اس سے سارک ممالک کے چیمبرز میں روابط مضبوط ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button