اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا اے پی ایس شہداء کے لئے پروگرام، افواج پاکستان کے شہدداء اور اے پی ایس کے شہید بچوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا
۔ چیئرمین ابرار احمد صدیقی ضلع غربی کے نائب صدر محمد ابراہیم، اظہر، مٰیڈم ارم، سلیم و دیگر رہنماؤں کی شرکت پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔ SHOمومن آباد شہباز گجر، سیاسی اور سماجی شخصیات، منشیات کے خلاف جہاد پر شیلڈز اور اسناد کی بھی تقسیم،

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ابرار احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے ملک پر اپنی جاں نچھاور کردی۔ سانحہ اے پی ایس میں 140سے زائد بچوں اور اساتزہ کی شہادت کے غم آج بھی تازہ ہیں۔ پاک فوج کے شہید جوانوں اور اے پی ایس کے شہداء کو سلام عقیدت اور سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ آج بھی ہماری فوج خوارجیوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے یہ ہماری آن جان شان ہیں۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا اے پی ایس شہداء کے لئے پروگرام، افواج پاکستان کے شہدداء اور اے پی ایس کے شہید بچوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ چیئرمین ابرار احمد صدیقی ضلع غربی کے نائب صدر محمد ابراہیم، اظہر، مٰیڈم ارم، سلیم و دیگر رہنماؤں کی شرکت پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار۔ SHOمومن آباد شہباز گجر، سیاسی اور سماجی شخصیات، منشیات کے خلاف جہاد پر شیلڈز اور اسناد کی بھی تقسیم کی گئی۔ ضلع غربی اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پروگراموں میں فوج کے ساتھ یکجہتی اور شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ جگہ جگہ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ہم ملک کی حفاظت کریں گے۔ شہیدوں تمہارا لہو رائیگاں نہیں جائے گا کہ نعرے لگے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان زندہ دلوں کا شہر ہے۔ کوئی سوشل میڈیا فیک مہم پاکستان کا امیج اسپوائل نہیں کرسکتی۔ ایس ایچ او مومن آباد کی طرح سب منشیات اور کرائم کے خاتمے کے لئے کام کریں تو ملک میں ڈرگ مافیا کا بھی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ شہداء لکے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔4833


