ہزارہ

ایبٹ آباد تھانہ مانگل پولیس کی کارروائی چنار سی این جی کے قریب کوثر سروس اسٹیشن، مانگل ایبٹ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوا

 

ایبٹ آباد تھانہ مانگل پولیس کی کارروائی
چنار سی این جی کے قریب کوثر سروس اسٹیشن، مانگل ایبٹ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مانگل پولیس فوری موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور کارروائی عمل میں لائی۔

ایس ایچ او مانگل کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان عقیل اور جمشید کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور آلہ قتل برآمد کر لیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button