ہزارہ

اسلام آباد میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی

حکومت سندھ اور وفاق نے واپڈا اور صارفین کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کامیٹیز تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔

ملاقات میں وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزارت توانائی کے زیر استعمال حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے غریب عوام پریشان ہے، عوام کو حیسکو اور سیپکو کی نااہلی پر نہیں چھوڑ سکتے۔

ملاقات میں وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے لائن لاسز اور نان پیمنٹ کے اشوز اٹھائے گئے۔

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزارت توانائی کو یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
ملاقات میں فریقین کی جانب سے واپڈا اور صارفین کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کامیٹیز تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

Handout

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button