ہزارہ

آل ٹریڈر فیڈریشن کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے لئے سردار شاہنواز اور سجاد خان کے پینل نے پوزیشن مستحکم کرلی

ایبٹ آباد آل ٹریڈر فیڈریشن کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے لئے سردار شاہنواز اور سجاد خان کے پینل نے پوزیشن مستحکم کرلی۔صدر کے امیدوار سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان نے جنرل باڈی کے ممبران کی حمایت حاصل کرکے مخالف امیدوار کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔مرکزی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق 18 مئی سے قبل جنرل باڈی کے اجلاس میں حمایت حاصل کرنے کے لئے سردار شاہنواز گروپ کو مخالف پینل کے حمایتیوں نے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس حوالے سے رابطہ مہم کے اجلاس میں جنرل باڈی کے ممبران صدر جناح روڈ ملک ربنواز ،جنرل سیکرٹری نوید خان جدون ،طیب اردگان پلازہ کے صدر ندیم احمد مغل ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم ،ہرنو بازار کے صدر فیصل خان ،جنرل سیکرٹری ملک گل زیب اعوان ،انجمن الخیاط ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شہناز قریشی ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار خان نے ببانگ دہل سردارشاہنواز اور سجاد خان جدون کوحمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر صدر اور جنرل سیکرٹری کے امیدواروں سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے ہزاروں تاجر اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے پریشان ہیں۔جرات مند نمائندگی کے لئے میدان میں پھر سے موجود ہیں۔جنرل باڈی کے اجلاس میں اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔قبل ازیں مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے سردار شاہنواز پینل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایبٹ آباد میں مرکزی صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخاب کے لئے ایک بار پھر گہما گہمیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔جس میں ون ٹو ون مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button