آل رحمت برادری کی کابینہ کی ماہانہ میٹنگ

اسلام آباد (سردار آفتاب اقبال ) آل رحمت برادری کی کابینہ کی ماہانہ میٹنگ جس میں برادری میں درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق و اتحاد پر یکجہتی کا مظاہر کیا گیا اس موقع پر چیرمین آل رحمت سردار ثاقب اکبر کا کہنا تھا کسی بھی قوم میں اتحاد و اتفاق سے ہی کامیابی ملتی ہے ہماری برادری کے لوگ ایک ہیں اور انکو جدا کوئی نہیں کرسکتا انھوں نے ہمیشہ علاقے کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا آل رحمت برادری اپنا ایک نمایا مقام رکھتی ہے آل رحمت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر کام کریں گے جس سے ہماری برادری کو مزید تقویت ملے ۔ بطورمسلمان سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق کرنا چاہئے اگر آپس کا اتحاد و اتفاق نہیں ہو گا تو موجودہ حالات جس طرح مسلمانوں کو ہر جانب سے مارا جا رہا ہے اور مسلمان پس کر رہ چکے ہیں اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کی دین سے دوری اور آپس کا اختلاف ۔ وقت کی نزاکت ہے کہ مسلمان ایک ہو جائے جس طرح حضور ﷺ نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ایک کی تکلیف دوسرے کی تکلیف ہونی چاہئے اگر یہ درد ہم سمجھتے تو آج ہم پر کفر کی حکومت نہ ہوتی مسلمانوں کی کامیابی دین اسلام میں ہے اور دین اسلام کو ہی رہبر بنا کر ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی ۔



