پاکستان یکجہتی کونسل کہ رہنماوں کا جامعہ الصفہ بلدیہ ٹاون کا دورہ
(سٹاف ریپورٹر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر جعفر نے جامعہ الصفہ بلدیہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے مہمانوں کا استقبال کیا یکجیتی کونسل کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ الصفہ ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں پاکستان سے مختلف جگہوں سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لیے جوک در جوک اتے ہیں اس ادارے میں دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم دی جاتی ہیں اس ادارے سے فاضل شدہ علماء کرام پاکستان اور پاکستان سے باہر اسلام اور پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں جن کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں بنتی ہے دیگر دینی تعلیمی اداروں کی طرح یہ ادارہ بھی فرقہ واریت سے پاک تعلیم دے رہا ہے پیغام پاکستان فتوی میں بھی اس ادارے کا اہم رول رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے اس موقع پر قاری سجاد تنولی مفتی عبدالقادر جعفر نے مفتی محمد زبیر صاحب کی توجہ پیغام پاکستان فتوی کی طرف متوجہ کی اور درخواست کی کے ادارے میں بھی اور اور پورے سندھ اور کراچی میں تمام اداروں میں پیغام پاکستان کے پیغام کو پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے اور مقصد بھی ہے مفتی محمد زبیر صاحب نے یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ پہلے کی طرح ائندہ بھی انشاءاللہ پیغام پاکستان کے پیغام کو ہر ادارے ہر مدرسے ہر سکول تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کروں گا یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے مفتی محمد زبیر اور ادارے کہ تمام أساتزہ کہ کردار لائق تحسین قرار دیا اس موقع پر قاری سجاد تنولی مفتی عبدالقادر جعفر نے مفتی محمد زبیر صاحب کی جانب سے مہمان نوازی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا


