محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسر انجینئر فواد احمد عباسی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایس ای سی اینڈ ڈبلیو کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے
ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسر انجینئر فواد احمد عباسی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایس ای سی اینڈ ڈبلیو کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے ۔فواد احمد عباسی تحصیل لورہ کی یونین پھلہ کے گاؤں روپڑ کے رہائشی ہیںجوابھی ایبٹ آباد سی اینڈ ڈبلیو ایکسین بلڈنگ ڈویژن تعینات ہیں۔فواد احمد عباسی نے بطور ایس ڈی ای او گریڈ 17 سے سی اینڈ ڈبلیو اپنی سروس کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے جس پر محکمہ ان قابلیت اور محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے گریڈ 18 میں بطور ایکسین سی این ڈبلیو ترقی دی۔ فواد احمد عباسی نے بطور ایکسین ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں میں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دئیے۔ محکمہ نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن، محنت کو دیکھتے ہوئے ایس ای سی این ڈبلیو کے عہدے پر گریڈ 19 میں ترقی دے دی ہے ۔انجینئر فواد احمد عباسی نے اپنی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔


