فائنل میچ میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب زون 5 نے نایاب کرکٹ كلب زون 3 کو سپر اوور میں شکست دے دی
حرا فاؤنڈیشن اسکول کے
زہراہتمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون 5 و زون 3 لیجنڈز کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2023-24
فائنل میچ میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب زون 5 نے نایاب کرکٹ كلب زون 3 کو سپر اوور میں شکست دے دی
نایاب کرکٹ كلب نے ٹاس جیٹ کر بلال فرینڈز کرکٹ کلب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بلال فرینڈز کرکٹ کلب نے 6 وکٹ کے نقصان پر 197 رنز بنانے جس میں شہزاد خان نے 51 ، علی بٹ نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، نایاب کرکٹ کلب کی جانب سے عبدلرحمان نے 2 جبکہ عمر فاروق نے 1 وکٹ حاصل کی۔
198 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لے نایاب کرکٹ کلب نے محمد جریر اور اسامہ پاشا کی دهواں دار انگزز کی بدولت 7 وکٹ پر 197 رنز بناۓ جبکہ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لے سپر اوور کھیلا گیا جس میں نایاب کرکٹ كلب کے دیے گئے 17 رنز کا ہدف بلال فرینڈز کی ٹیم نے سپر اوور کی آخری بال پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی چیمپئن بننے کا ۔اعزاز حاصل کیا ۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی جناب خالد نفیس صاحب تھے اور ان کے ساتھ محمد عبدالله عثمانی اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے نائب صدر علی حسین اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پلیرز میں اصغر خان اور واجد علی نے انعمات تقسیم کیے جن میں بیسٹ بیٹسمنن محمد جریر عثمانی، بیسٹ فیلڈر محمد عثمان مقبول ، بیسٹ بولر اورنگزیب (زوہیب) اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ عبدلرحمان نے حاصل کیا ۔


