قومی

صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اہم پیش رفت! ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسلام زیب کی زیر صدارت اجلاس

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری اور پیش رفت کا جائزہ

صوبائی دارالحکومت میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اسلام زیب نے کی۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، اعلیٰ افسران اور منصوبہ بندی کے ماہرین نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران تعلیم، صحت، مواصلات، آبنوشی، آبپاشی اور شہری ترقی سے متعلق منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اسلام زیب نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور مؤثر نگرانی ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔

اجلاس کے دوران بعض نئے منصوبوں کی اصولی منظوری بھی دی گئی جبکہ چند سکیموں کو مزید تکنیکی جانچ اور بہتری کے لیے متعلقہ محکموں کو واپس بھجوا دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری یا تاخیر کا شکار منصوبوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شرکاء نے صوبے کی مجموعی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ تفصیل سے پیش کی جائے گی تاکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ: عبدالمومن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button