آج کے کالمزکھیلوں کی دنیا
سینٹ گیبریلز اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے میں آیان وسیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ایان وسیم کی شاندار قیادت میں ریڈ ہاؤس نے مجموعی طور پر میدان مار لیا

سینٹ گیبریلز اسکول فار بوائز اینڈ گرلز جے ٹو کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب میں ایان وسیم نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں انہوں نے غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
ایان وسیم نے نہ صرف انفرادی طور پر کامیابی حاصل کی بلکہ بہترین قیادت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ریڈ ہاؤس کو بھی مجموعی کامیابی دلائی۔ ان کی قیادت میں ریڈ ہاؤس نے دیگر ہاؤسز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور مہمانانِ خصوصی نے ایان وسیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف ایان وسیم بلکہ ان کے والدین اور اسکول کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔



