قومی
صدرِ مملکت کا عالمی برادری سے شکریہ، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم پر زور
پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ، دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اہمیت اجاگر

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی رہنماؤں، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حمایت اور تعزیت نے پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کو حوصلہ دیا ہے۔
صدر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے اور کوئی ملک اکیلا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بعض ہمسایہ ممالک کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی حمایت اور سہولت فراہم کرنے کے اقدامات پر سخت تحفظات بھی ظاہر کیے، جبکہ افغانستان میں موجود طالبان حکومت کے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا۔



