ہزارہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کی لیزوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کی لیزوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل لوکل گورنمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ریونیو کے افسران اور ضلع کونسل کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ٹی ایم اے کی مختلف لیزوں، ان کی موجودہ صورتحال، قانونی و انتظامی پہلوؤں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لیز کے تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق، شفاف انداز میں حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بروقت فیصلے کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button