پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم حسین کولٹس کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماڈرن کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم حسین کولٹس کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماڈرن کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسٹیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ماڈرن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 183 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ایم حسین کولٹس کے بولرز سعد علی، ایم یاسین اور مرصلین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ایم حسین کولٹس کرکٹ کلب نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 184 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے 7 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

ایم حسین کولٹس کرکٹ کلب کے بلے باز مرصلین نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 12 چوکوں اور 14چھکوں کی مدد سے 145 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا