کھیلوں کی دنیا

آر سی اے کراچی زون 5 کے زیرِ اہتمام فورٹی اوورز ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا سنسنی خیز فائنل کے۔سی۔سی۔اے گراؤنڈ میں پاک کورنگی اور لانڈھی جیم خانہ کے درمیان کھیلا گیا۔

آر سی اے کراچی زون 5 کے زیرِ اہتمام فورٹی اوورز ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا سنسنی خیز فائنل کے۔سی۔سی۔اے گراؤنڈ میں پاک کورنگی اور لانڈھی جیم خانہ کے درمیان کھیلا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق سیکریٹری آر سی اے کراچی علی حسین تھے جبکہ صدارت کے فرائض زون 7 کے صدر مظہر اعوان نے انجام دیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی حسین نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کے مختلف زونوں میں کلب کرکٹ اپنے عروج پر ہے اور یہ اسی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج کراچی کی ٹیم قائدِ اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انہوں نے بغیر انٹری فیس ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر زون 5 کے عہدیداران کو دل سے مبارکباد بھی پیش کی۔
صدر زون 7 مظہر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ "کچھ لوگ بلیک ڈے منا رہے تھے، لیکن کے۔سی۔سی۔اے اسٹیڈیم میں جہاں بھی نظر ڈالو سفید ہی سفید دکھائی دے رہا ہے، جو امن، بھائی چارے اور محبت کی علامت ہے۔”

تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانوں میں شامل تھے:
جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی، اسسٹنٹ سیکریٹری وصال انصاری، زون 1 کے صدر اجمل نصیب، سرپرستِ اعلیٰ زون 5 محمد ماجد خان، زون 6 کے صدر ضیاء احمد صدیقی، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، سابق کونسل ممبر ظفر احمد، زون 2 کے سیکریٹری سید نصرت اللہ، خازن زون 2 محمد ظفر خان، زون 4 کے رہنما عاصم ظہور، سابق سیکریٹری زون 2 ریحان صدیقی، صدر زون 5 محمد سمیع خان، سیکریٹری سعید جبار، خازن عمران انجم شیخ، سینئر نائب صدر اصغر علی خٹک، نائب صدر لطیف الرحمن, جوائنٹ سیکریٹری شہباز قریشی, اسسٹنٹ سیکریٹری محمد زاہد اور ہیڈ کوچ شاہد علی خان اور رینجرز جیمخا نہ کے صدر پرویز حسین

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button