کراچی میں مجموعی طور پر 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں، مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے،شرجیل میمن

کراچی سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کراچی میں اس وقت مجموعی طور پر 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں، جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ان اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کراچی میں ترقیاتی عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کے تعاون سے یہ عمل مزید تیز ہو رہا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور شہر میں زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔سینیئر وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران تعاون کریں تاکہ یہ اسکیمیں بروقت مکمل ہو سکیں اور شہر کے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔



