کراچی چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ گورنر سندھ کی آمد پر قونصل جنرل یانگ یونڈونگ اور سفارتی عملے نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔عشائیے کے دوران پاک۔چین تعلقات، باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقوامِ عالم کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی، کیونکہ یہ چیلنج پوری انسانیت سے متعلق ہے۔قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا کہ پاک۔چین دوستی مثالی اور دیرینہ ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات باہمی روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے عوامی فلاحی اقدامات، نوجوانوں کے لیے شروع کی گئی تعلیمی و تربیتی اسکیموں اور صوبے میں ترقیاتی وژن کی تعریف بھی کی۔عشائیے میں چینی قونصل خانے کے سفارتی عملے، سرکاری و نجی شعبے کی نمایاں شخصیات سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
مزید دیکھیں
Close



