*کراچی میں بھی کرین پارٹی کا احتجاج، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، 10 گرفتار، دو بچے زخمی*

کراچی: پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کرین پارٹی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی، جس کے باعث دو بچے زخمی ہوگئے اور 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، احتجاج کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نیو کراچی میں نالہ اسٹاپ پر تـحـرـ یک لـبـیـک کے کارکنان نے احتجاج کیا، جہاں مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
نارتھ کراچی 4 کے چورنگی پر بھی تـحـرـ یک لـبـیـک کے کارکنان نے احتجاج کیا، مشتعل افراد نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ڈی آئی جی ویسٹ، عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے احتجاج، پھتراؤ اور جلاو گھیراو کرنے والے افراد کو شیلنگ کرکے منتشر کر دیا۔
نیو کراچی سندھ ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف صورتحال پر قابو پا لیا گیا جبکہ ٹریفگ بھی بحال کروا دی گئی۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ احتجاج، پھتراؤ اور جلاو گھیراو کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔
دوسری جانب، کراچی پولیس نے سوشل میڈیا پر شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://whatsapp.com/channel/0029VadybGw9hXF4NXAcia3Y



