قومی

ڈی جی رینجرزسندھ کاکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

کرا چی کے صنعتی علاقوں میں امن قائم رکھنا پاکستان رینجرز سندھ کی اولین ترجیح ہے، میجر جنرل محمد شمریز

کراچی ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد شمریز نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر کو ر نگی ایسو سی ایشن کے عہدے داران نے شہر قا ئد میں امن قا ئم کر نے پرتما م قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں اور ان کے شہدا کی قربانیوں کو خرا ج تحسین پیش کیا۔ڈی جی رینجرزسندھ نے کہا کہ کرا چی کے صنعتی علاقوں میں امن قائم رکھنا پاکستان رینجرز سندھ کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر تاجر برادری نے معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی اور واٹر مافیا، اسمگلنگ، منشیات فروشی ، دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات پر رینجرزکوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button