ہزارہ

طلبہ و والدین کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بورڈ میں آن لائن فیس جمع کرانے کا جدید نظام باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے

ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ/چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر آن لائن فیس جمع کرانے کا نظام فعال چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد   کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور طلبہ و والدین کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بورڈ میں آن لائن فیس جمع کرانے کا جدید نظام باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں طلبہ و والدین کو فیس جمع کرانے کے لیے ایبٹ آباد بورڈ یا قریبی بینک برانچز کے چکر لگانے پڑتے تھے جس سے وقت اور پیسوں کا ضیاع ہوتا تھا، تاہم اب ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے تحت یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس نظام کے تحت طلبہ اپنی فیسز آن لائن ایڈمیشن فارم جمع کرتے وقت ہی جاز کیش، ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹس کے ذریعے آسانی سے ادا کر سکیں گے، جس کے ساتھ ہی آٹو ویری فکیشن بھی ہو جائے گی۔ چیئرمین بورڈ فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ طلبہ و والدین کو جدید سہولتوں سے ہمکنار کرنا اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ بغیر کسی دقت کے امتحانات میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم کے آغاز کے بعد بورڈ کے دیگر معاملات کو بھی بتدریج آن لائن کر دیا جائے گا، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button