ہزارہ

گورنمٹ کالج ایبٹ آباد کے سابق طلبہ پر مبنی تنظیم کاغانیننز اولڈ سٹوڈنٹس کی نویں ری یونین کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں کیش انعامات اور اسناد کی تقسیم

ایبٹ آباد  گورنمٹ کالج ایبٹ آباد کے سابق طلبہ پر مبنی تنظیم کاغانیننز اولڈ سٹوڈنٹس کی نویں ری یونین کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں کیش انعامات اور اسناد کی تقسیم۔ یہ تقریب کالج کے سٹاف کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں صدر کاغانینز کمانڈر ایاز خان جدون، سینئر نائب صدر محمد نذیر اعوان، سابق پرنسپل پروفیسر ممتاز حیدر خاص طور پر شریک ہوئے جبکہ وائس پرنسپل ڈاکٹر فیض عالم اور کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد فہیم سمیت کالج کے کئی پرفیسر صاحبان نے طلبہ کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر کاغانینز ذمہ داران نے طلبہ میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ تقریب سے کمانڈر ایاز خان پروفیسر ممتاز حیدر اور ڈاکٹر فیض عالم نے مختصر خطاب میں واضھ کیا کہ روان سال منعقدہ ری یونین میں زیر تعلیم طلبہ نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا اور پروگرام کر کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ کئی نئے آئٹمز بھی شامل کیے جسے حاضرین نے بہت سراہا انھوں نے توقع کی کہ آئندہ یہ سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ شریک طلبہ کے لئے مذکورہ کیش انعامات تنظیم کے سرپرست اعلیٰ جسٹس (ر) اعجاز افضل خان اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) سید انجم شاہ کی جانب سے مہیا کیے گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button