قومی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی منظم اور فیصلہ کن کارروائیوں کے دوران 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 7 کو زخمی کر کے انجام کے قریب پہنچا دیا۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی منظم اور فیصلہ کن کارروائیوں کے دوران 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 7 کو زخمی کر کے انجام کے قریب پہنچا دیا۔

پاک فوج کی ان بروقت اور بھرپور کارروائیوں نے ثابت کر دیا کہ یہ دہشتگرد نہ صرف کمزور ہو چکے ہیں بلکہ وہ پاک فوج کا سامنا کرنے کی سکت بھی کھو چکے ہیں۔
وزیرستان کے عوام پوری طرح محفوظ ہیں اور اُن کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایک بار پھر ہماری دلیر افواج نے واضح کر دیا کہ امن کے دشمنوں کے لیے اس سرزمین پر کوئی پناہ گاہ باقی نہیں۔

سوراب پوسٹ پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، 1 دہشت گرد ہلاک اور 1 زخمی.

سیکورٹی فورسز نے رات گئے سوراب پوسٹ پر فتنہ الہند کے دہشت گردوں کی آتش زنی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ فورسز کی جارحانہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

فرار کے دوران دہشت گردوں نے ایک معصوم شہری گاڑی پر فائرنگ بھی کی؛ جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button