قومی

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 29 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 37.674 کلو گرام منشیات برآمد۔

وارسک روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے 6 پارسلز میں چھپائی گئی 13 کلو چرس برآمد جو آزاد کشمیر، کراچی، نارووال اور گھوٹکی بھیجے جا رہے تھے۔

 

ترکائی ٹول پلازہ جہلم کے قریب خاتون کے قبضے سے 674 گرام آئس برآمد، ملزمہ گرفتار۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے 14 کلو چرس برآمد۔

پشین کے علاقے یارو کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 5 کلو چرس برآمد۔

پشین کے علاقے یارو میں ایک اور کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم سے 5 کلو چرس برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button