تحصیل نورپورتھل کے آفیسرز تعلیم ، تھل کا سرمایہ ء افتخار
خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے علاقہ تھل کی مٹی بڑی زرخیز بنائی ہے ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے اعلی ا تعلیم یافتہ افراد مختلف شعبوں سے وابستہ ہو کر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی نامور ہوئے ہیں ۔ انہی نامور سپوتوں میں ، علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار، ممتاز ماہرین تعلیم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب جناب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک شیر بہادر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی اور ایکس ڈیپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ْفیسر تحصیل نو پورتھل جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔ ان عظیم المرتبت شخصیات میں یوں تو اعلی ا اخلاقی اقدار سمیت دیگر کئی ایک محاسن مشترک ہیں ۔ تاہم زیر نظر کالم میں راقم الحروف محکمہ ء تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دینے والی ان محترم المقام ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی حقیر سی جسارت کر رہا ہے ۔ جیسا کہ کالم کے آغاز میں تمہیدا” یہ کہا گیا ہے کہ ان اعلی ا تعلیم یافتہ، عظیم المرتبت شخصیات میں کئ ایک خوبیاں مشترک ہیں تو اس حوالے سے عرض کرتا چلوں کہ بحیثیت معلم اللہ تعالی ا نے جہاں ان سب کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں وہیں انتظامی لحاظ سے بھی یہ تمام قابل احترام ہستیاں بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہیں اور اس حوالے سے مزید فارسی زبان میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ "عیاں راچہ بیاں "۔ ممتاز ماہرتعلیم جناب فیض الحسن ملک جنہوں نے کہ اس وقت بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب کا قلمدان سنبھالا ہوا ہے ، آپ نورپورتھل کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ آپ اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مدبر اور اعلی ا خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ موصوف کو اللہ تعالی ا نے اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ آپ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپورکام ہو رہا ہے اور اس حوالے سے جناب فیض الحسن ملک جہاں متعلقہ آفیسرز تعلیم کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں وہیں ان اداروں کے وزٹ کے دوران ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام کی بھی ضروری راہنمائی فرماتے ہیں ۔ جناب فیض الحسن ملک ڈی ای او شپ سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول رنگپور بگھور اور گورنمنٹ ہائی سکول چن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منکیرہ اور بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا ۔ جناب فیض الحسن ملک نورپورتھل کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ آپ انتہائی ہردلعزیز ، پروقار ،ملنسار ،بردبار اورمعاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک شیر بہادر کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلووینس تھل سے ہے ۔ جو ایک مردم خیز بستی ہے ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والی شخصیات مختلف شعبوں میں اعلی ا عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کے ذریعےتھل کا مان بڑھا رہی ہیں ۔ ملک شیر بہادر اعلی ا تعلیم یافتہ اوربہترین انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ موصوف قبل ازیں بطور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پیلووینس مثالی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ بطور ماسٹر ٹرینر آپ سے علاقہ تھل کی اساتذہ برادری نے بھرپوراستفادہ حاصل کیا ہے۔ جناب ملک شیر بہادر نہایت مخلص اور ہردلعزیز طبیعت کے مالک ہیں ۔ آپ علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ موصوف بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فخرتھل عزت مآب جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کی عظیم المرتبت شخصیت ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ آپ استاد الاساتذہ جناب ملک حاجی منیر حسین کلو مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کے خاندان کی علاقہ تھل کے لیے تعلیمی خدمات قابل صد ستائش ولائق تحسین و آفرین ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کی فیملی کوعلاقہ بھر میں ممتاز مقام عطا کیا ہے ۔ آپ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں کے ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو اور حکیم ملک ارشد حسین کلو کے بڑے بھائی ہیں ۔ جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو گورنمنٹ ہائی شکول فار بوائز نورپورتھل اور گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز رنگپور بگھور کے لیےہیڈ ماسٹر کے حیثیت سے بھرپور طریقے سے فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں عطا کی ہیں ۔ بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر اور بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیے ہیں علاقہ میں کوالٹی آف ایجوکیشن بڑھانے میں مثال کردار ادا کیا ہے ۔ جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ہنس مکھ، ملنسار ،پر وقار اور بردبار شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف ان دنوں بطور سربراہ ادارہ گورنمنٹ ہائ سکول جوڑا کلاں اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم تحصیل نورپورتھل کے سرمایہء افتخار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی نورپور تھل کے قابل فخر سپوت ہیں۔ آپ کی پوری فیملی کو علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ آپ اعلی ا تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین منتظم ہیں ۔ اللہ پاک نے آپ کو بہترین انتظامی صلاحیتیں عطا کی ہیں آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نو نہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے تحصیل بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔ جناب ظہیر عباس بھٹی بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بمبول اور بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول محمود شہید اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز سے سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سی ای او ایجوکیشن افس خوشاب بھی بھرپور طریقے سے فرائض منصبی سرانجام دئیے۔ بطور ماسٹر ٹرینر آپ سےاساتذہ کرام کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے ۔ آپ پروقار اور نہایت ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ محکمہ تعلیم تحصیل نورپورتھل کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی موصوف یہاں کےتعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود سمیت اساتذہ کرام کی بھرپور طریقے سے رہنمائی کرنے میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارہ کا تعلق بھی شاہ حسین تحصیل نورپورتھل ہے ۔ آپ یہاں کی نمبردار فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ بے لوث خدمت اور ہردلعزیزی کی وجہ سے آپ کا خاندان بہت نامور ہے اور علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ ملک قیصر عباس کھارا اعلی ا تعلیم یافتہ اور بہترین خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ بطور ایس ایس محکمہ تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ محکمہ ایجوکیشن تحصیل خوشاب کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں کے سرکاری سکولوں اور اساتذہ کرام کی فلاح بہبود کے لیے مخلص انداز میں اپنی تگ و دو شروع کر رکھی ہے ۔ آپ کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے اساتذہ کرام کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں ۔ جناب ملک قیصر عباس کھارا خوش گفتار، خوش کردار، خوش اخلاق اور خوش لباس شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف محکمہ تعلیم پنجاب کے روڈ میپ کے تحت سرکاری سکولوں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ آخر میں رقم الحروف اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کے حضور دعا گو ہے کہ تحصیل نورپورتھل کے سرمایہ ء افتخار جناب فیض الحسن ملک ، جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، جناب ظہیر عباس بھٹی اور جناب ملک شیر بہادر اور ان سے وابستہ ہر رشتے کو دائم شاد و آباد رکھیں اور انہیں مزید شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں سے سرفراز کریں ۔ آمین



